مقبوضہ کشمیر، مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر سرینگر میں پر امن احتجاجی مظاہر ہ ، سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کا مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب

سرینگر ۔ 23 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں جامع مسجد سرینگر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق مظاہرے کی اپیل سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز …

سرینگر ۔ 23 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں جامع مسجد سرینگر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق مظاہرے کی اپیل سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے جو گھروں میں نظر بند ہیں مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں حریت قائدین نے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندکشمیریوں کے ساتھ انتظامیہ کے امتیازی سلوک کو سیاسی انتقام قراردیا۔

مزید خبریں