بیجنگ ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کیمرون کے اپنے ہم منصب پال بیا کے ساتھ مذاکرات کئے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ گہری دوستی اور تعاون پر مبنی چین کیمرون تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔ شی جن پنگ نے کہا کہ …
چین اور کیمرون کا باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کیمرون کے اپنے ہم منصب پال بیا کے ساتھ مذاکرات کئے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ گہری دوستی اور تعاون پر مبنی چین کیمرون تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔ شی جن پنگ نے کہا کہ کیمرون افریقہ میں چین کا روایتی دوست اور تعاون کا اہم شراکت دار ہے۔ چین اورکیمرون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے گزشتہ 47 برسوں میں دونوں ممالک نے باہمی احترام اورمساوات کی بنیاد پر ایک دوسرے کے اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔







