ایران کے ساتھ تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں ، افغان صدر

کابل ۔ 25 مارچ (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔کابل میں ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد کے دورہ کابل سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی۔ایران کی خارجہ …

کابل ۔ 25 مارچ (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔کابل میں ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد کے دورہ کابل سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی۔ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹرکمال خرازی نے اس موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی جانب سے نوروز کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات دیرینہ ہیں اور ان کے درمیان تہذیبی اور لسانی رشتے بہت مضبوط ہیں۔

مزید خبریں