ریاض ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر میں اسکالر شپ پر زیرِ تعلیم تمام سعودی طلبہ و طالبات کے لئے فی کس 2 ہزار ڈالر کے مالی وظیفے کی منظوری دےدی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس اعلان میں وہ سعودی طلبہ بھی شامل ہوں گے جو اپنے ذاتی اخراجات پر دنیا کی کسی بھی منظور شدہ …
اسکالر شپ پر دنیا بھر میں موجود سعودی طلبہ کے لئے مالی وظیفہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر میں اسکالر شپ پر زیرِ تعلیم تمام سعودی طلبہ و طالبات کے لئے فی کس 2 ہزار ڈالر کے مالی وظیفے کی منظوری دےدی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس اعلان میں وہ سعودی طلبہ بھی شامل ہوں گے جو اپنے ذاتی اخراجات پر دنیا کی کسی بھی منظور شدہ یونی ورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس بات کا اعلان سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کیا۔ وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اسکالر شپ پر بھیجے گئے سعودی طلبہ کی تعداد 90 ہزار کے قریب ہے۔ ان میں 850 طلبہ دنیا کی ٹاپ 10 یونی ورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کے علاوہ 1600 مرد اور خواتین ڈاکٹر فیلو شپ اور ریذیڈنسی پروگرام میں شریک ہیں۔







