واشنگٹن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) امریکا میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے ترکی میں سماجی میڈیا پر پوسٹنگ کے معاملے پر بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں پر سخت تنقید کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکی میںکی جانے والی یہ سخت کارروائی پ±رامن اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کے معاملے پر ترکی کو بڑھتے …
ترکی میںسماجی میڈیا پر اختلافِ رائے پر کارروائی جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) امریکا میں قائم ہیومن رائٹس واچ نے ترکی میں سماجی میڈیا پر پوسٹنگ کے معاملے پر بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں پر سخت تنقید کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکی میںکی جانے والی یہ سخت کارروائی پ±رامن اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کے معاملے پر ترکی کو بڑھتے ہوئے سفارتی دباو¿ کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ 20 جنوری سے 26 فروری کے درمیان 648 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر سماجی میڈیا میں آپریشن مخالف پیغام پوسٹ کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کی حمایت کا الزام لگایا گیا۔







