بیجنگ۔ 29 مارچ (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چِیانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی توازن منڈی اور تجارتی قوانین پر منحصر ہے جس کی بنیاد باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی ہے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ترقیاتی فورم میں شریک غیر ملکی نمائندوں کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ …
امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی توازن منڈی اور تجارتی قوانین پر منحصر ہے‘ چینی وزیر اعظم

مزید خبریں
بیجنگ۔ 29 مارچ (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چِیانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی توازن منڈی اور تجارتی قوانین پر منحصر ہے جس کی بنیاد باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی ہے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ترقیاتی فورم میں شریک غیر ملکی نمائندوں کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو حقیقت پسند رویے کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرتے ہوئے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تجارتی عدم توازن سمیت دیگر اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہئے۔







