اقوام متحدہ۔ 30 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بنگلہ دیش میں مقیم دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوب مشرقی ایشیا ڈاکٹر پونم کھیترپال نے ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ لاکھوں روہنگیا مہاجرین کو صحت کی سہولتوں …
عالمی ادارہ صحت کی بنگلہ دیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا مہاجرین کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری امداد کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 30 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بنگلہ دیش میں مقیم دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوب مشرقی ایشیا ڈاکٹر پونم کھیترپال نے ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ لاکھوں روہنگیا مہاجرین کو صحت کی سہولتوں کے حوالے سے صورتحال موجودہ دور کا سب سے بڑا انسانی المیہ بن چکی ہے جس سے کوئی ایک ادارہ یا بنگلہ دیش کی حکومت اکیلے نہیں نمٹ سکتی۔ یہ لوگ آنے والے دنوں میں خوفناک وبائی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں۔ موسم برسات میں صورتحال مزید خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر مہاجرین کے کیمپوں میں قائم طبی مراکز کو بہتر بنانے اور بعض کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے وسائل کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ان مراکز کے ذریعہ ہیضہ سے بچاﺅ کی ویکسین کی نوے ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔







