بیجنگ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پھنگ رواں ماہ جنوبی چین میں منعقد ہونے والے باﺅ فورم میں شرکت کریں گے۔منگل کو چینی حکومت کے اعلی سفارتکار،سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ رواں ماہ جنوبی صوبہ ہائینن میں منعقد ہونے والے سالانہ باﺅ فورم میں شرکت کریں گے جو کہ8 اپریل سے …
چین کے صدر شی جن پھنگ رواں ماہ جنوبی چین میں منعقد ہونے والے باﺅ فورم کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پھنگ رواں ماہ جنوبی چین میں منعقد ہونے والے باﺅ فورم میں شرکت کریں گے۔منگل کو چینی حکومت کے اعلی سفارتکار،سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ رواں ماہ جنوبی صوبہ ہائینن میں منعقد ہونے والے سالانہ باﺅ فورم میں شرکت کریں گے جو کہ8 اپریل سے شروع ہو کر11 اپریل تک جاری رہے گا۔انھوں نے کاہ کہ صدر شی جن پھنگ باﺅ فورم سے افتتاحی خطاب بھی کریں گے جس میں رواں سال میں مارکیٹ اصلاحات کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کریں گے،چین میں اقتصادی اصلاحات کا عمل شروع ہوئے 40 سال مکمل ہو رہے ہیں جس بناءاس سال کا باﺅ فورم خاص اہمیت کا حامل ہو گا۔انھوں نے کہا کہ صدر اپنے خطاب میں اصلاحات بارے حتمی توجیح پیش کریں گے







