میکسیکو سرحد کی نگرانی کا کام فوج کے حوالے کیا جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میکسیکو سرحد کی حفاظت کے لیے فوج کا دستہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ امریکہ میں مزید غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جاسکے۔وائٹ ہاو¿س میں بلقان کے راہنماو¿ں کی ضیافت کے دوران اپنے خطاب میں، ٹرمپ نے کہا کہ وزیر دفاع جِم میٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد ”ہم فوج کی جانب …

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میکسیکو سرحد کی حفاظت کے لیے فوج کا دستہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ امریکہ میں مزید غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جاسکے۔وائٹ ہاو¿س میں بلقان کے راہنماو¿ں کی ضیافت کے دوران اپنے خطاب میں، ٹرمپ نے کہا کہ وزیر دفاع جِم میٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد ”ہم فوج کی جانب سے چند اقدام کرنے والے ہیں، تب تک جب تک کہ ہمارے پاس دیوار اور مناسب سکیورٹی کا بندوبست نہیں ہوجاتا۔ ہم اپنی سرحد پر فوج کی مدد سے نگرانی کریں گے۔ یہ ایک بڑا اقدام ہوگا۔فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ ٹرمپ کی جانب سے روانہ کیے جانے والے ”امریکی فوج کے دستے کی تعداد کیا ہوگی، یہ کس مقام پر فرائض انجام دے گا یا کتنی جلد ایسا کیا جائے گا“۔

مزید خبریں