واشنگٹن ۔4 اپریل(اے پی پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید تیرہ سو چینی کمپنیوں پر اضافی محصولات عائد کر دیے۔ امریکا میں تجارت کے نمائندہ ادارے ( کے مطابق اس فہرست میں کیمیکل بنانے والوں سے لے کر الیکٹرانک آلات تیار کرنے والی چینی مصنوعات شامل ہیں۔ اس اقدام کی وجہ سے چینی درآمدات کو پچاس ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یو ایس ٹی آر …
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید چینی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس عائد کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔4 اپریل(اے پی پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید تیرہ سو چینی کمپنیوں پر اضافی محصولات عائد کر دیے۔ امریکا میں تجارت کے نمائندہ ادارے ( کے مطابق اس فہرست میں کیمیکل بنانے والوں سے لے کر الیکٹرانک آلات تیار کرنے والی چینی مصنوعات شامل ہیں۔ اس اقدام کی وجہ سے چینی درآمدات کو پچاس ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یو ایس ٹی آر کے بقول اس دوران امریکی صارفین کے نقصان کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹرمپ کے بقول وہ چین کے غیر منصفانہ تجارتی انداز کو روکنا چاہتے ہیں۔ بیجنگ نے ان امریکی اقدامات کا شدید جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔







