ممنون حسین کا ترکی کے انگریزی روزنامہ ”ڈیلی صباح“ کو انٹرویو

221

استنبول ۔ 14 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی برادری اور ہمسایہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے نیٹ ورکس کی فنڈنگ، ہتھیاروں کی سپلائی اور تربیت کی فراہمی کو روکنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ ترکی کے انگریزی روزنامہ ”ڈیلی صباح“ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2014ءمیں آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور وہ بھاگ رہے ہیں، دہشتگرد مایوسی کا شکار ہو کر نرم اہداف بشمول معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔