یاسین ملک کی شوپیاں مارچ پر پابندی ، حریت رہنماﺅں کو نظربند کرنے کی مذمت

سرینگر ۔ 5 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے قابض انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ حریت قیادت کی کال پرشوپیان کی طرف مارچ پر قدغن عائد کرنے اور سید علی گیلانی اور میرواعظ محمد عمر فاروق اوردیگر حریت رہنماﺅں کو مارچ کی قیادت کرنے سے روکنے کیلئے گھروںاورجیلوں میں نظربندکرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک …

سرینگر ۔ 5 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے قابض انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ حریت قیادت کی کال پرشوپیان کی طرف مارچ پر قدغن عائد کرنے اور سید علی گیلانی اور میرواعظ محمد عمر فاروق اوردیگر حریت رہنماﺅں کو مارچ کی قیادت کرنے سے روکنے کیلئے گھروںاورجیلوں میں نظربندکرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے جو سرینگر سینٹرل جیل میں نظربند ہیں جاری ایک بیان میں کہاکہ ایک دن کٹھ پتلی انتظامیہ کی طر ف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ سیاسی سرگرمیوںپر قدغن عائد نہیں کی جائے گی تاہم دوسرے ہی دن ہر قسم سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے اور چھوٹے سے چھوٹے سیاسی کام تک کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

مزید خبریں