ین اور ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 22 جون(اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ین اور ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سرمایہ کاروں میں اس بات کا پایا جانیوالا غالب امکان ہے کہ برطانوی شہری یورپی یونین کی رکنیت برقرار رکھنے کی حمایت میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیں گے جبکہ مخالفین نے سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ …

ٹوکیو ۔ 22 جون(اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ین اور ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سرمایہ کاروں میں اس بات کا پایا جانیوالا غالب امکان ہے کہ برطانوی شہری یورپی یونین کی رکنیت برقرار رکھنے کی حمایت میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیں گے جبکہ مخالفین نے سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کے شرح تبادلہ 1.4628 ڈالر فی پاﺅنڈ سے بڑھ کر 1.4687 ڈالر فی پاﺅنڈ ہو گئی جبکہ ین کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ 153.32 ین فی پاﺅنڈ سے بڑھ کر 153.55 ین فی پاﺅنڈ رہی تاہم یورو کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی اور شرح تبادلہ 1.3044 یورو فی پاﺅنڈ سے کم ہو کر 1.3038 یورو فی پاﺅنڈ ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply