انقرہ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ترکی وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر گز رعایت سے کام نہیں لیں گے، چاہے منبج ہو یا دریائے فرات کا مشرق یا مغرب ، جب تک خطے میں دہشت گردی کے بادل نہیں چھٹتے ہم اپنی جنگ کو بلا کسی رعایت کے جاری رکھیں گے۔ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے …
ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر گز رعایت سے کام نہیں لیں گے،ترکی

مزید خبریں
انقرہ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ترکی وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر گز رعایت سے کام نہیں لیں گے، چاہے منبج ہو یا دریائے فرات کا مشرق یا مغرب ، جب تک خطے میں دہشت گردی کے بادل نہیں چھٹتے ہم اپنی جنگ کو بلا کسی رعایت کے جاری رکھیں گے۔ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ جب تک دہشت گردی کے خطرات موجود رہے تب تک ہم اس معاملے میں نرمی سے کام نہیں لے سکتے۔وزیر اعظم یلدرم نے منگولیا کے دورے پر روانگی سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے شامی شہر منبج کو مزید 50 فوجی روانہ کرنے کے دعوے پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حساسیت واضح ہے، چاہے منبج ہو یا پھر دریائے فرات کا مغرب ہو یا مشرق ہم کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے اور وہاں پر کن کن کے موجود ہونے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔







