ریاض ۔ 6 اپریل (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عمرہ پروگرام کے تحت شاہی مہمانوں کا 12 واں قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق عمرہ پروگرام کے آغاز سے اب تک مختلف ممالک سے 2600 معتمرین شاہی مہمانوں کے طور پر عمرہ ادا کرچکے ہیں۔ پروگرام کے ریجنل سیکرٹری جنرل عبداللہ مدلج نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں …
خادم حرمین شر یفین عمرہ پروگرام کے تحت 15یورپی ممالک سے معتمرین کی سعودی عرب آمد

مزید خبریں
ریاض ۔ 6 اپریل (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عمرہ پروگرام کے تحت شاہی مہمانوں کا 12 واں قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق عمرہ پروگرام کے آغاز سے اب تک مختلف ممالک سے 2600 معتمرین شاہی مہمانوں کے طور پر عمرہ ادا کرچکے ہیں۔ پروگرام کے ریجنل سیکرٹری جنرل عبداللہ مدلج نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ارض حرمین آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ المدلج کا کہنا تھا کہ 12 ویں قافلے میں 15 یورپی ممالک کے 178 معتمرین شامل ہیں جن برطانیہ، اسپین ، جرمنی ، فرانس ، ہالینڈ ،اسٹریا، ہنگری ، بیلجیم، ناروے ، سوئٹزرلینڈ ، اٹلی ، پرتگال ،ڈنمارک ، یونان کے شہری شامل ہیں جو شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کی ادائیگی اور زیارہ مسجد نبوی الشریف کے لئے مملکت پہنچے۔ اس موقع پر شاہی مہمانوں نے بے مثال مہمان نوازی پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے اس عمل کی تعریف کی۔







