اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ٹورازم اور سپورٹ اتھارٹی قائم کرنے کی سفارش کی ہے، فوڑ اتھارٹی کا بل منظور ہو چکا ہے، حکومت نے ہارٹیکلچر اور پارکس کی ترقی کے لئے الگ شعبہ بنانے کا اعلان کیا ہے، ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان ختم نبوت کا چوکیدار ہے، ہر ادارہ اپنے مینڈیٹ میں رہ کر …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کاہفتہ کو اسلام آباد فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ٹورازم اور سپورٹ اتھارٹی قائم کرنے کی سفارش کی ہے، فوڑ اتھارٹی کا بل منظور ہو چکا ہے، حکومت نے ہارٹیکلچر اور پارکس کی ترقی کے لئے الگ شعبہ بنانے کا اعلان کیا ہے، ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان ختم نبوت کا چوکیدار ہے، ہر ادارہ اپنے مینڈیٹ میں رہ کر کام کرے تو ملک ترقی کر ے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے اسلا آباد فیسٹول کا آغاز کیا جارہا ہے جو آئندہ ہر سال باقاعدگی سے لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں اسلام آباد فیسٹول برانڈ کے طور پر متعارف کرائیں گے اور پوری دنیا سے سیاح پاکستان کا رخ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے اسے مزید خوب صورت ترین بنانے کے لئے منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کورنگ نالے پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے کابینہ نے 2.3 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔









