اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں امن بحال ‘کھیلوں کے میدان اورسیاحتی مقامات دوبارہ آباد ہوچکے ہیں ، یہ ہی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ویژن ہے ‘ملک میں قومی ثقافت ‘فلم انڈسٹری‘بین الاقوامی کھیلوں کو تقویت دیکر عالمی سطح پر پرامن پاکستان کا تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے ‘ …
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا ایف نائن پارک میں سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں امن بحال ‘کھیلوں کے میدان اورسیاحتی مقامات دوبارہ آباد ہوچکے ہیں ، یہ ہی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ویژن ہے ‘ملک میں قومی ثقافت ‘فلم انڈسٹری‘بین الاقوامی کھیلوں کو تقویت دیکر عالمی سطح پر پرامن پاکستان کا تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے ‘ پاکستان کے سیاحتی مقامات پاکستان کی اصل پہچان ہے ، ہر پاکستان کا خواب تھا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات دوبارہ سے اسی طرح آباد ہوں ‘ اسلام آباد میں ہر سال اس طرح کے میلوں انعقاد کیا جائے گا ‘اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیاحتی مقامات کو ایسے ہی آباد کریں گے ‘ وزیر داخلہ احسن اقبال ‘وزارت داخلہ ‘اسلام آباد انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں بسنے والے شہریوں کے لئے ایک بہترین میلے کا انعقاد کیا ہے ‘ایسے میلوں کا انعقاد ہماری ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتا ہے ‘میڈیا پاکستان کا حقیقی تشخص نمایاں کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔وہ ہفتہ کو ایف نائن پارک میں اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول(فیملی گالا)کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔









