بھارت کشمیر میں جنگ ہا ر چکا ہے، قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 8 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان مصور احمد وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہ سرفروش ایک مقدس مقصدکے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور ہم پر یہ ذمہ داری ڈال دیتے ہیں کہ ہم ان …

سرینگر ۔ 8 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان مصور احمد وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہ سرفروش ایک مقدس مقصدکے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور ہم پر یہ ذمہ داری ڈال دیتے ہیں کہ ہم ان کے مشن کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری رکھیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوان کے جلوس جنازہ سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک امن پسند قوم ہے لیکن بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس خطے میں قیمتی انسانی زندگیوں کے اتلاف میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں