اسلام آباد ۔08اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات ( سیفران) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ خاران کیڈٹ کالج ایک ارب 32کروڑ روپے کی لاگت سے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ ماشکیل اور خاران کے عوام کو شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی فراہم کی جائے گی ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ …
خاران کیڈٹ کالج ایک ارب 32کروڑ روپے کی لاگت سے جلد مکمل کر لیا جائیگا ، وفاقی وزیر سیفران
اسلام آباد ۔08اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات ( سیفران) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ خاران کیڈٹ کالج ایک ارب 32کروڑ روپے کی لاگت سے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ ماشکیل اور خاران کے عوام کو شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی فراہم کی جائے گی ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے صوبہ بلوچستان میں توانائی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن میں سے ایک منصوبہ خاران کیڈٹ کالج کا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت نے ایک ارب 32کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔









