صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان کاآل پارٹیز کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب

مظفر آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ، پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ شفاف و منصفانہ رائے دہی کے حق میں ہیں لیکن بھارت ہمیشہ اس کی راہ میں رکاوٹ بنتا چلا آ رہا ہے ، پاکستان اور پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی حمایت کی …

مظفر آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ، پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ شفاف و منصفانہ رائے دہی کے حق میں ہیں لیکن بھارت ہمیشہ اس کی راہ میں رکاوٹ بنتا چلا آ رہا ہے ، پاکستان اور پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی حمایت کی ہے اور اس مسئلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہے اور پاکستان ہمارا سب سے بڑا حلیف اور وکیل ہے،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آل پارٹیز کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میںسابق صدر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان، سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان، صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر، جماعت اسلامی کے رہنما و ایم ایل اے عبدالرشید ترابی، حریت رہنما غلام محمد صفی، فیض نقشبندی کے علاوہ پی ٹی آئی، آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس، جمعیت العلماءاسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں، وکلاء اور میڈیا کے نما ئندگان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے جس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما بھی اس میں شریک تھے۔ صدر آزاد جموںوکشمیر نے حریت قائدین کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ان مشکل ترین حالات میں بھی تحریک آزادی کی مشعل کو مصمم عزم کے ساتھ تھامے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں