اسلام آباد ۔08اپریل (اے پی پی)پاکستان نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے پر امریکہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں سیکرٹری خارجہ نے ان سے ٹریفک کے ایک واقعہ میں، جس میں امریکی سفارتکار …
پاکستان کا امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے پر امریکہ سے شدید احتجاج
اسلام آباد ۔08اپریل (اے پی پی)پاکستان نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے پر امریکہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں سیکرٹری خارجہ نے ان سے ٹریفک کے ایک واقعہ میں، جس میں امریکی سفارتکار ملوث ہے، موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت اور اس کے ساتھی کے زخمی ہونے پر ان سے شدید احتجاج کیا۔ امریکی سفیر نے جانی نقصان پر گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ امریکی سفارتخانہ تحقیقات کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ ملکی قانون اور سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن مجریہ 1961ءکے تحت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔









