برلن ۔ 8 اپریل (اے پی پی) جرمن شہر میونسٹر میں ایک گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی، جس کی وجہ سے کم ازکم33 افراد ہلاک جبکہ 20کے قریب زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے جرمن جریدے اشپیگل آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام پیش آنے والے اس واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں تاہم بظاہر یہ ایک حملہ …
جرمنی میں ایک گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی، 33 افراد ہلاک

مزید خبریں
برلن ۔ 8 اپریل (اے پی پی) جرمن شہر میونسٹر میں ایک گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی، جس کی وجہ سے کم ازکم33 افراد ہلاک جبکہ 20کے قریب زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے جرمن جریدے اشپیگل آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام پیش آنے والے اس واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں تاہم بظاہر یہ ایک حملہ ہی لگتا ہوتا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں راہ گیروں پر گاڑی چڑھانے والا شخص جرمن تھا، جو ’نفسیاتی مسائل‘ کا شکار تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔







