کابل۔ 9 اپریل (اے پی پی)ترکی کے وزیر اعظم بنعلی یلدرم نے کہا ہے کہ اب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ کابل کے ،واقع پر افغانستان کے انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم یلدرم نے …
ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کا وقت آ پہنچا ہے، ترک وزیر اعظم

مزید خبریں
کابل۔ 9 اپریل (اے پی پی)ترکی کے وزیر اعظم بنعلی یلدرم نے کہا ہے کہ اب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ کابل کے ،واقع پر افغانستان کے انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے افغانستان نے جس امن مرحلے کو شروع کیا ہے وہ نہایت دلیرانہ اور پ±رمعنی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ خاص طور پر طالبان کو اس تاریخی موقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔







