لاس اینجلس۔ 9 اپریل (اے پی پی) سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔ ٹائمز میگزین کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے۔ ہمارے ہاں اس حوالے …
سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا، سعوی ولی عہد

مزید خبریں
لاس اینجلس۔ 9 اپریل (اے پی پی) سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔ ٹائمز میگزین کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے۔ ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین واضح ہیں تاہم اس پر غور کیا جارہاہے کہ سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا پر عمل کیا جائے۔ جو شخص ناحق کسی کو قتل کرتا ہے تو قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہونی چاہئے۔ سعودی عرب کا بادشاہ محض فرامین جاری نہیں کرتا وہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے۔ملک کے فرمانرواکو بادشاہ کی حیثیت سے کیسے کام کرنا چاہئے اس کی وضاحت موجود ہے۔سزا موت کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے۔







