مغرب دہشت گردی کی پشت پناہی کرکے خود کو ڈبوتا چلا جائے گا، ترک صدر

استنبول۔ 9 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس وقت جرمنی میں جو ہو رہا ہے یہی سب کچھ فرانس میں بھی ہو گا، مغرب جیسے جیسے دہشت گردی کو پالے گا، اپنے آپ کو ڈبوتا چلا جائے گا۔ترک نشریارتی ادارے کے مطابق ضلع دینیز لی میں منعقدہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل عوام سے خطاب میں انھوں …

استنبول۔ 9 اپریل (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس وقت جرمنی میں جو ہو رہا ہے یہی سب کچھ فرانس میں بھی ہو گا، مغرب جیسے جیسے دہشت گردی کو پالے گا، اپنے آپ کو ڈبوتا چلا جائے گا۔ترک نشریارتی ادارے کے مطابق ضلع دینیز لی میں منعقدہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل عوام سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں 20 جنوری کو شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن میں اس وقت تک 4 ہزار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاچکا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ دہشت گردوں نے زیر زمین ہسپتال بنا رکھے ہیں اور فرانسیسی سیمنٹ کمپنی سے خریدے گئے سیمنٹ سے سرنگیں بنائی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کے بعد فرانس ہمیں نصیحتیں کر رہا ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ اس وقت جرمنی میں جو ہو رہا ہے آپ اسے دیکھ رہے ہیں یہی سب کچھ فرانس میں بھی ہو گا۔ مغرب جیسے جیسے دہشت گردی کو پالتا چلا جائے گا تیسے تیسے خود کو ڈبوتا چلا جائے گا۔

مزید خبریں