مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے شرمناک ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن ۔10 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے کو شرمناک قرار دے دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے کو شرمناک صورت حال قرار دیتے ہوئے اسے ملک پر حملہ اور نئی غیر منصفانہ سطح قرار دیا …

واشنگٹن ۔10 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے کو شرمناک قرار دے دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے کو شرمناک صورت حال قرار دیتے ہوئے اسے ملک پر حملہ اور نئی غیر منصفانہ سطح قرار دیا ہے۔ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران پوچھا گیا کہ وہ مولر کو نکال کیوں نہیں دیتے، جس پر ٹرمپ نے کہاکہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر پیر کو چھاپے مار کر دستاویز اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

مزید خبریں