سرینگر ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں 3 اور کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کھڈونی میںوانی محلہ کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی کاررئی کے دوران پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے کم از کم 50 نوجوان زخمی کر دیے جن میں …
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے کولگام میں پر امن مظاہرین پرفائرنگ کر دی، 3کشمیری نوجوان شہید،

مزید خبریں
سرینگر ۔ 11 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں 3 اور کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کھڈونی میںوانی محلہ کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی کاررئی کے دوران پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے کم از کم 50 نوجوان زخمی کر دیے جن میں سے 3نوجوان 13سالہ بلال احمد ڈار، 28سالہ شرجیل احمد شیخ اور فیصل الہٰی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔ قابض فوجیوں نے آپریشن کے دوران چار رہائشی مکانات کو بھی آگ لگا دی۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن اور بھارت مخالف مظاہرے جاری تھے۔







