اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیردفاع خرم دستگیر نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرکے بھارت خطہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خطرناک راستے …
وزیردفاع خرم دستگیر کی کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیردفاع خرم دستگیر نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرکے بھارت خطہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خطرناک راستے پر چل رہا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں اورتنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔پاک فوج آئندہ بھی ایسی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔








