روم ۔ 12 اپریل (اے پی پی) بچوں سے زیادتی کو نظرانداز کرنے والے چلی کے بشپ کے دفاع پر پوپ فرانسس نے معافی مانگ لی۔ جمعرات کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ نے اپنے خط میں کہا کہ سچی اور صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب بشپ جون بیروس کو پرکھنے میں سنگین غلطی ہوئی۔ پوپ فرانسس نے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے آرچ بشپ کو چلی …
بچوں سے جنسی زیادتی پوپ فرانسس کی معافی

مزید خبریں
روم ۔ 12 اپریل (اے پی پی) بچوں سے زیادتی کو نظرانداز کرنے والے چلی کے بشپ کے دفاع پر پوپ فرانسس نے معافی مانگ لی۔ جمعرات کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوپ نے اپنے خط میں کہا کہ سچی اور صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب بشپ جون بیروس کو پرکھنے میں سنگین غلطی ہوئی۔ پوپ فرانسس نے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے آرچ بشپ کو چلی بھیجا تھا۔ بشپ جون بیروس بچوں سے زیادتی کے مجرم پادری فرانڈو کرادیما کے منظور نظر تھے، مجرم پادری کے منظور نظر پراعتراض مسترد کرتے ہوئے پوپ نے جون بیروس کو 2015ءمیں بشپ تعینات کیا تھا، پوپ نے زیادتی کو نظر انداز کرنے والے بشپ پر اعتراضات کو بے بنیاد کہہ کر مسترد کردیا تھا۔







