وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و داخلہ احسن اقبال کا آئی ایم ایف کانفرنس سے خطاب

بیجنگ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلوبل مارکیٹ میں نئی ڈیمانڈزکی وجہ سے کمزور معیشتوں کو سہارا ملے گا، دنیا میں روابط کو فروغ دینے سے معیشتوں کا استحکام ممکن ہو پائے گا، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ روابط کو فروغ دے کر نئی مارکیٹس کے قیام میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ان خیالات کا …

بیجنگ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلوبل مارکیٹ میں نئی ڈیمانڈزکی وجہ سے کمزور معیشتوں کو سہارا ملے گا، دنیا میں روابط کو فروغ دینے سے معیشتوں کا استحکام ممکن ہو پائے گا، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ روابط کو فروغ دے کر نئی مارکیٹس کے قیام میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں آئی ایم ایف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی مارکیٹس تک رسائی کی وجہ سے ہماری معیشت مستحکم رہے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی نے توانائی کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی مدد سے اہم پیشرفت کی ہے، جہاں 16 سے 17 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی ، آج 17 گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ رواں مالی سال میں پاکستان 5.8 فیصد شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، سی پیک کی وجہ سے ملک کی تعمیراتی صنعت یعنی سٹیل، سیمنٹ، لاجسٹک اور سروسز سیکٹر کو زبردست فروغ ملا ہے، انفراسٹرکچر منصوبہ کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تحت 9 اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔