بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی کولگام میں چار نوجوانوں کے قتل کی مذمت

سرینگر ۔ 12 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کھڈونی کولگام میں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی تاریخ قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بدترین سرکاری دہشت گردی کے سانحات سے بھری ہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …

سرینگر ۔ 12 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کھڈونی کولگام میں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی تاریخ قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بدترین سرکاری دہشت گردی کے سانحات سے بھری ہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرکشمیریوںکی نسل کشی± میں ملوث بھارتی فوسز کے اہلکاروں کی جابرانہ کارروائیاں بندکرانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔سیدعلی گیلانی نے کہا کہ بھارت نے جموںو کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے اور نہتے کشمیری نوجوانوں کوایک منصوبہ بند طریقے سے قتل کیاجارہا ہے۔

مزید خبریں