مقبوضہ کشمیر، نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال، وادی میں کرفیو، پابندیاں

سرینگر ۔ 12 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے کھڈ ونی میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار کشمیری نوجوانوں کے قتل اور بیسیوں افراد کو زخمی کیے جانے کے بہیمانہ واقعے کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق …

سرینگر ۔ 12 اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے کھڈ ونی میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار کشمیری نوجوانوں کے قتل اور بیسیوں افراد کو زخمی کیے جانے کے بہیمانہ واقعے کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ دکانیں اورکاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل تھی۔ جموں خطے کے علاقے بانیہال میں بھی ہڑتال کی گئی۔ فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار نوجوان شرجیل احمد، بلال احمد، فاضل الہٰی اور اعجاز احمد شہید کر دیے تھے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کولگام اور سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔

مزید خبریں