پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,400 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 12 اپریل (اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,400 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 9.312 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17,773رہی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.240 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام …

کراچی ۔ 12 اپریل (اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,400 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 9.312 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17,773رہی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.240 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.242 بلین روپے,کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 993.928 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 459.463 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت423.849 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 359.308 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت333.390 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 84.714 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت72.692 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 57.171 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 44.795 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 63 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30.428 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں