وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

بیجنگ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان چین کے تعاون سے کوئٹہ سے قندھار کیلئے ریلوے سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، مستقبل قریب میں پشاور سے براستہ لاہور کراچی تک 250 سے 350 کلومیٹر کی سپیڈ سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔ ”اے پی …

بیجنگ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان چین کے تعاون سے کوئٹہ سے قندھار کیلئے ریلوے سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، مستقبل قریب میں پشاور سے براستہ لاہور کراچی تک 250 سے 350 کلومیٹر کی سپیڈ سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔ ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو میں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے چیئرمین سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پشاور سے کراچی ایم ایل ون ریلوے منصوبہ 8 ارب ڈالر کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور اس منصوبہ کی تکمیل سے ٹرینوں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے اور کوئٹہ سے پشاور کیلئے ڈائریکٹ ٹرین سروس شروع کرنے کے حوالہ سے بھی چینی حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے جدید ریلوے انجینئرنگ کے ادارے قائم کئے جائیں گے تاکہ ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کیلئے پائیدار بنیادوں پر انجینئرز، ٹیکنیشنز اور دیگر افرادی قوت میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اپ گریڈیشن چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے تعاون کے سلسلہ کی کڑی ہے۔