بھارت کشمیر کو محض ایک کالونی سمجھ رہا ہے، کشمیری فسطائی حربوں کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے، مشترکہ حریت قیادت

سرینگر ۔ 13 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی فورسز کو محکوم کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور جس بہیمانہ طریقے سے مقبوضہ میں نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت جموںکشمیر …

سرینگر ۔ 13 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی فورسز کو محکوم کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور جس بہیمانہ طریقے سے مقبوضہ میں نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت جموںکشمیر کو محض ایک کالونی سمجھ رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد، شوپیاں اور کولگام کے اضلاع میں کشمیری نوجوانوں کا حالیہ قتل عام بھارتی سفاکیت اور جبر و استبداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید خبریں