سرینگر ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض پولیس کے سربراہ کی طرف سے حریت رہنماوں کو سیاسی سرگرمیوں اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی کے اعلان کو محض سراب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پوری حریت قیادت کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر بدستور قدغن اور پابندیاں عائد ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ …
حریت رہنماﺅں کی سیاسی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی آزادی بارے پولیس سربراہ کا بیان محض سراب ہے، پوری حریت قیادت کی سرگرمیوں پر بدستور قدغن اور پابندیاں عائد ہیں، حریت کانفرنس

مزید خبریں
سرینگر ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض پولیس کے سربراہ کی طرف سے حریت رہنماوں کو سیاسی سرگرمیوں اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی کے اعلان کو محض سراب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پوری حریت قیادت کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر بدستور قدغن اور پابندیاں عائد ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حال ہی میں کولگام کے علاقے کھڈونی اورشوپیاں میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے بعد عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت اور کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں جبکہ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا تھا۔







