جاری مالی سال میں فروری کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں فروری 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات سے 50.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ فروری 2017ءکے دوران پھلوں کی برآمدات 42 ملین ڈالر رہی …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں فروری 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات سے 50.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ فروری 2017ءکے دوران پھلوں کی برآمدات 42 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح فروری 2017ءکے مقابلہ میں فروری 2018ءکے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 21.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں