پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,396 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,396 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.989 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,924 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.683 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے …

کراچی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,396 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.989 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,924 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.683 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 946.307 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 451.826 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 226.485 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت195.181 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 192.090 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 151.827 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 61.994 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 39.042 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 22.379 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 18.696 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.450 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں