35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال 2015-16ءکے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 17.12 فیصد...

رواں مالی سال 2015-16ءکے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 17.12 فیصد کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءکے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 17.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی 2015-16ءکے دوران 7.182 ملین ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے اسی عرصہ کے دوران جیولری کی برآمدات سے 6.132 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 50.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جن کی برآمدات گزشتہ سال کی برآمدات 7.486 ملین ڈالر سے 3.695 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں