پاکستان کی معیشت کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ آﺅٹ لک رپورٹ

اسلام آباد ۔15اپریل (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ بجلی اورتوانائی کی رسد میں اضافہ، مینوفیکچرنگ اور فصلوں کی کاشت میں بڑھوتری، اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے مالی سال 2018ءمیں پاکستان کی معیشت کی مضبوط بڑھوتری کی حامل رہنے کا امکان ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک کی نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ بنک کی سالانہ آﺅٹ لک (اے ڈی او) 2018ءمیں مالیاتی …

اسلام آباد ۔15اپریل (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ بجلی اورتوانائی کی رسد میں اضافہ، مینوفیکچرنگ اور فصلوں کی کاشت میں بڑھوتری، اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے مالی سال 2018ءمیں پاکستان کی معیشت کی مضبوط بڑھوتری کی حامل رہنے کا امکان ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک کی نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ بنک کی سالانہ آﺅٹ لک (اے ڈی او) 2018ءمیں مالیاتی چیلینجوں اورحسابات جاریہ کے خسارے کے تناظر میں مالی سال 2018ءاور مالی سال 2019ءمیں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 5.6 فیصد اور 5.1 فیصد تک رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرژیاﺅ ہونگ یانگ نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ بجٹ اورحسابات جاریہ کے خسارے میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں آنے والے برسوں میں ملک کے اقتصادی امکانات مثبت رہیں گے۔

مزید خبریں