روس کی برآمدی گندم کے نرخوں میں اضافہ

ماسکو ۔ 17 اپریل (اے پی پی) روس کی برآمدی گندم کے نرخ بڑھ گئے جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے روبل کی قدر گرنا اور کسانوں کی جانب سے برآمدی مارکیٹ میںگندم کی ترسیل روک دینا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے روبل کی شرح تبادلہ میں چھے فیصد کمی آچکی ہے۔رشین ایگری کنسلٹنٹ فرم آکار کے مطابق روس کی بلیک سی برآمدی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل …

ماسکو ۔ 17 اپریل (اے پی پی) روس کی برآمدی گندم کے نرخ بڑھ گئے جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے روبل کی قدر گرنا اور کسانوں کی جانب سے برآمدی مارکیٹ میںگندم کی ترسیل روک دینا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے روبل کی شرح تبادلہ میں چھے فیصد کمی آچکی ہے۔رشین ایگری کنسلٹنٹ فرم آکار کے مطابق روس کی بلیک سی برآمدی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم کی اپریل اور مئی کی ابتداءکے لئے ترسیل کے سودے 212 ڈالر فی ٹن فری آب بورڈ(ایف او بی)طے پائے جو گزشتہ ہفتے کے نرخ کے مقابلے دو ڈالر فی ٹن زیادہ ہے۔سووایکون کے مطابق روس کی گندم کے برآمدی نرخوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے تین ٹن اضافہ ہوا،گندم 211 ڈالر فی ٹن ،جو 217 ڈالر فی ٹن اورمکئی کے نرخ 202 ڈالر فی ٹن ایف او بی طے پائے۔

مزید خبریں