کراچی ۔ 17 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 18 کروڑ 46 لاکھ 76 ہزار 124 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 7 لاکھ 14 ہزار 526 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 17 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 18 کروڑ 46 لاکھ 76 ہزار 124 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 7 لاکھ 14 ہزار 526 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 26 لاکھ 23 ہزار 440 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45700 اور 45800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 2.86 پوائنٹس کی تیزی سے 22770.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 130.19 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 269.10 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








