اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ” ویسٹرن چائنہ انٹرنیشنل فیئر (ڈبلیو سی آئی ایف) “ میں شرکت کےلئے دو مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 20 تا 24 ستمبر 2018ءکو سچوان ، چین میں منعقد …
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چین میں پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ” ویسٹرن چائنہ انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کےلئے دو مئی تک درخواستیں طلب کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ” ویسٹرن چائنہ انٹرنیشنل فیئر (ڈبلیو سی آئی ایف) “ میں شرکت کےلئے دو مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 20 تا 24 ستمبر 2018ءکو سچوان ، چین میں منعقد ہو گی جس میں کاٹن فیبرکس ، تیار ملبوسات ، نٹڈ ملبوسات ، بیڈویئرز، تولیہ، چمڑا اور چمڑے کی ملبوسات ، کھیلوں کا سامان، ماربل اور گرینائیٹ ، سرامکس، سینٹری، آٹو پارٹس، انجینئرنگ مصنوعات سمیت آلات جراحی، جیولری اور فرنیچر و کارپٹس سمیت دیگرمختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معامات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








