مرکنٹائل ایکس چینج میں 7.567 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 18 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,406 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.525 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,066 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.287 ارب روپے تھی جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.640 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس …

کراچی ۔ 18 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,406 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.525 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,066 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.287 ارب روپے تھی جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.640 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 931.276 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 709.567 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 504.771 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 202.787 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 140.219 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 36.454 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 35.893 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 23.867 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 12.036 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 88 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 42.079 ملین روپے تھی۔

مزید خبریں