بینکاری کی سہولتوں تک خواتین کی رسائی سے صحت اور تعلیم کے شعبوں کی صورتحال کو بہتر کیا جاسکتاہے، عالمی بینک

اسلام آباد ۔20اپریل (اے پی پی)موبائل فون کے استعمال میں اضافہ سے غریب طبقات اور دیہی آبادی کو بینکاری کی سہولیات تک رسائی فراہم کی جاسکتی ہے جس سے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک کی تجزیہ کار لیورا کلیپر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بینکاری کی سہولتوں تک خواتین کی رسائی سے صحت اور تعلیم کے شعبوں کی صورتحال کو بہتر بنانے …

اسلام آباد ۔20اپریل (اے پی پی)موبائل فون کے استعمال میں اضافہ سے غریب طبقات اور دیہی آبادی کو بینکاری کی سہولیات تک رسائی فراہم کی جاسکتی ہے جس سے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک کی تجزیہ کار لیورا کلیپر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بینکاری کی سہولتوں تک خواتین کی رسائی سے صحت اور تعلیم کے شعبوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے علاوہ بچتوں کی شرح میں بھی اضافہ کیا جاسکتاہے کیونکہ خواتین میں مردوں کی نسبت بچتوں کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر موبائل فونز کے استعمال میں اضافہ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی شرح بڑھائی جاسکتی ہے اور بینکاری کی سہولتوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے ذریعے عالمی سطح پر غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید خبریں