اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ ای سی سی نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تیل صاف کرنے والے جدید کارخانوں کی تنصیب اور موجودہ ریفائنریوں کی کم از کم پیداواری گنجائش ایک لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے کیلئے تاریخی رعایتی پیکیج کی منظوری دی۔ یہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ ای سی سی نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تیل صاف کرنے والے جدید کارخانوں کی تنصیب اور موجودہ ریفائنریوں کی کم از کم پیداواری گنجائش ایک لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے کیلئے تاریخی رعایتی پیکیج کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ پارکو کوسٹل ریفائنری پراجیکٹ کیلئے بھی قابل عمل ہوگا۔ رعایتی پیکیج میں ہر قسم کی ڈیوٹی، ٹیکسوں، سرچارجز، درآمدی اشیاءپر لیوی سے استثنٰی اور 20 سال کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ کی رعایت شامل ہے۔








