وفاقی حکومت کا یکم جولائی 2018ءسے سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2018ءسے سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام پنشنرز کیلئے بھی 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2018ءسے سول اور فوجی ملازمین کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام پنشنرز کیلئے بھی 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مسلسل اضافہ کیا۔ مالی مجبوریوں کے باوجود سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے مزید ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ اس سال افراط زر کی موجودہ شرح3.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے بڑے شہروں میں رہائش ایک سنگین مسئلہ ہے اس لئے ہاﺅس رینٹ سیلنگ کی حد میں 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہاﺅس رینٹ کی مد میں بھی 50 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔