وفاقی وزیر برائے خزانہ، مالیات و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ، مالیات و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال 2018-19ءکا بجٹ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے اور قومی امنگوں کا عکاس بھی ہے۔ بجٹ میں سالانہ اخراجات کا تحمینہ لگایا جاتا ہے اس لیے 4 ماہ کا بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا بلکہ پورے سال کا بجٹ ہی پیش کیا جاتا …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ، مالیات و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال 2018-19ءکا بجٹ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے اور قومی امنگوں کا عکاس بھی ہے۔ بجٹ میں سالانہ اخراجات کا تحمینہ لگایا جاتا ہے اس لیے 4 ماہ کا بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا بلکہ پورے سال کا بجٹ ہی پیش کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چھٹا بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اعلان کردہ چھٹے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کے ساتھ ان کے ہاﺅس رینٹ میں بھی 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے انہیں کافی ریلیف ملے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کراچی میں مقبولیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت لوگوں کے تعاون سے کراچی جیسے میگا شہر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اگر انہیں جماعت نے ٹکٹ دیا تو وہ کراچی کے اپنے حلقے سے الیکشن بھی لڑیں گے۔