امریکی صدر نے کینیڈا، یورپی ملکوں سے سٹیل درآمد پر اضافی ٹیکس ایک ماہ کے لئے موخر کردیا

واشنگٹن ۔ یکم مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، یورپی یونین اور میکسیکو سے سٹیل اور ایلمونیم کی درآمد پر عائد کئے جانے والے نئے ٹیکس کا نفاذ مزید ایک ماہ کے لیے موخر کردیا ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے ٹیکس کا نفاذ یکم مئی کے بجائے یکم جون 2018ءسے ہوگا۔ بیان میں یہ اعلان …

واشنگٹن ۔ یکم مئی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، یورپی یونین اور میکسیکو سے سٹیل اور ایلمونیم کی درآمد پر عائد کئے جانے والے نئے ٹیکس کا نفاذ مزید ایک ماہ کے لیے موخر کردیا ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے ٹیکس کا نفاذ یکم مئی کے بجائے یکم جون 2018ءسے ہوگا۔ بیان میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کا ارجنٹائن، آسٹریلیا اور برازیل کی حکومتوں کے ساتھ مجوزہ معاہدوں پر اتفاق ہوگیا ہے جن کے تحت ان ملکوں سے کی جانے والی ایلمونیم اور سٹیل کی درآمد اضافی ٹیکس سے مستقل طور پر مستثنیٰ ہوگی۔

مزید خبریں