محنت کش کی خوشحالی کا مطلب ترکی کی خوشحالی ہے، رجب طیب اردوان

انقرہ ۔ یکم مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یکم مئی یومِ محنت کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کے لئے متوقع مخلصانہ اقدامات کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ترقی کرنے، پھلنے پھولنے اور خوشحال ہونے سے جو …

انقرہ ۔ یکم مئی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یکم مئی یومِ محنت کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کے لئے متوقع مخلصانہ اقدامات کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ترقی کرنے، پھلنے پھولنے اور خوشحال ہونے سے جو نتائج سامنے آئیں گے اس سے ہماری ملت کا ہر فرد استفادہ حاصل کرے گا۔صدر نے کہا کہ ہم اپنے مزدور اور محنت کش بھائیوں کے ساتھ آخر تک شانہ بہ شانہ چلنا جاری رکھیں گے۔ مزدور اور محنت کش کی خوشحالی کا مطلب ترکی کی خوشحالی ہے۔

مزید خبریں